فلم اسٹار بالا کرشنا کی ساحلِ سمندر پر تفریح

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) تفریح منانے میں فلم اسٹار کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ این ٹی راما راؤ کے ارکان خاندان نے سنکرانتی کی چھٹیاں ساحلِ سمندر پر تفریح کے ذریعہ منائی۔ سنکرانتی دراصل تفریحی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فلم اسٹار بالا کرشنا نے اپنی بہن پورندیشوری کی قیامگاہ پر چھٹیاں منائی۔ ارکان خاندان کے ساتھ انہوں نے پرکاشم ضلع کے کارم چیڈو کے واڈیرو بیچ پر افراد خاندان کے ساتھ آج وقت گذارا۔ انہوں نے اپنی شریک حیات وسندھرا کے ہمراہ کھلی جیپ کار میں ساحلِ سمندر پر کئی چکر کاٹے اور اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔ بالا کرشنا اور ان کے افرادِ خاندان کے ساحلِ سمندر پہنچتے ہی مداحوں کی کثیر تعداد جمع ہوچکی تھی۔ر