فلم اسپرٹ کی شوٹنگ سال کی آخر میں شروع ہوگی

   

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کے ساتھ اپنی حالیہ بلاک بسٹر فلم اینیمل کے بعد ہرکوئی ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی اگلی فلم کا انتظار کررہا ہے۔ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا پہلے ہی اپنی 2 بڑی فلموں کا اعلان کر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب شائقین کو ان کی اگلی فلموں کا انتظار ہے۔ حال ہی میں ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے تیلگو فلم کی تشہیر تقریف میں شرکت اگلی فلم اسپرٹ کے متعلق کئی باتیں کہیں ۔ تفریحی خبروں کی دنیا میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فلم گامی کے اس ایونٹ کے دوران ان کی آنے والی فلم اسپرٹ کی شوٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پربھاس اسٹارر اس فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔