فلم جوان کا باربی کے ساتھ ایک اور عالمی ریکارڈ

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان نے 2023 میں ایک بار پھر اپنی تین بلاک بسٹر فلموں سے انڈسٹری میں اپنی حکمرانی پھر ثابت کردی۔ سوپر اسٹار نے چار سال کے وقفے کے بعد واپسی کی اور اپنی فلموں سے باکس آفس پر آگ لگا دی۔پٹھان، جوان اور ڈنکی۔ پٹھان کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے جوان نے بھی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں سے ایک کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ جون میں ریلیز ہونے والی یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی، جس نے مجموعی طور پر643 کروڑکا بزنس کیا۔ تمام زبانوں میں ہندوستان میں نیٹ ساری جگہ اس کی دھوم رہی ۔ صرف ہندی ورژن نے 580 کروڑ کا حصہ دیا، جس نے ہندی سنیما کے لیے ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔ جوان میں شاہ رخ خان کی اداکاری کو ناقدین اور سامعین نے یکساں طور پر سراہا، جس سے بالی ووڈ کے سب سے بڑے سوپر اسٹارز میں سے ایک کے طور پر ان کا مقام مستحکم ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹھان اور جوان ان تین ہندوستانی فلموں میں شامل ہیں جنہوں نے گوگل کی فہرست میں جگہ بنائی۔ فہرست میں شامل دیگر فلمیں نمبرایک پر باربی، اس کے بعد اوپن ہائیمر، تیسرے نمبر پرجوان، چوتھے نمبر پر ساؤنڈ آف فریڈم، پانچویں نمبر پر جان وِک: چیپٹر 4، اوتار: دی وے آف واٹر چھٹے نمبر پر، ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ونس ایٹ ساتویں نمبر پر،غدر2 آٹھویں کریڈ III نویں اور آخر میں دسویں مقام پر پٹھان ہے ۔