فلم دنگل کی فاطمہ ثناء شیخ کورونا کا شکار

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کورونا کی تیسری لہر کے دوران وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ مشہور فلم دنگل کی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
فاطمہ شیخ مشہور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم عجیب داستان میں نظر آئیں گی جو رواں سال اپریل میں نیٹ فکس پر ریلیز کی جائے گی۔
گذشتہ ہفتہ عامرخان بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔