فلم سالار میں میناکشی کا بھی مرکزی کردار

   

حیدرآباد۔ہم جانتے ہیں کہ اس وقت جس فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہ پربھاس کی فلم سالار ہے جو اس وقت پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ چونکہ اس فلم کی ہدایات کے جی ایف فلم کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر پرشانت نیل دے رہے ہیں ، اس لیے اس فلم سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔ آنے والی اس فلم کو بہت مشہور ایکشن ڈرامہ فلمیں بنانے والوں نے تیار کیا ہے ، جس میں مرکزی خاتون کردار میں شروتی ہاسن ہیں ، اب فلم میں دوسری خاتون مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ میناکشی چودھری کو شامل کیا ہے۔ میناکشی ایک اداکارہ ، ماڈل اور خوبصورتی کے مقابلے کا خطاب حاصل کرچکی ہیں۔ میناکشی نے اداکاری کا آغاز تلگو فلم اچاتا وہانامو نیلوپردو سے اداکار سوشانت کے ساتھ کیا۔ وہ فی الحال رمیش ورما کی ہدایتکاری میں ماس مہاراجہ روی تیجا کے ساتھ ایکشن ڈرامہ کھلاڑی میں پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔