فلم ڈنکی کی شوٹنگ ، شاہ رخ کی تصاویر وائرل

   


ممبئی۔ شاہ رخ خان کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ سے سوپر اسٹار کی کچھ تصاویروائرل ہوئی ہیں جس نے مداحوں کے جوش کو نئی آگ دی ہے : بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلموں کی وجہ سے کافی چرچے میں ہیں۔ وہ سال 2023 میں اپنی تین فلموں کے ساتھ مداحوں کے درمیان آنے والے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹیزر سامنے آیا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔فلم پٹھان کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا۔ اب اس کے بعد شاہ رخ خان کی دوسری فلم ڈنکی سے متعلق کئی اپ ڈیٹس منظر عام پر آگئے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے سیٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔