فلم 83 کیلئے رنویر سنگھ کپل دیو کے لُک میں

   

رنویر سنگھ کو بالی ووڈ کا کامیاب اداکار کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سو کروڑ کلب کی لگاتار فلمیں دی ہیں۔ ان کی فلموں رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت نے تو کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اور اب وہ کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم 83 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ لیجنڈری فاسٹ بولر و سابق کپتان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں۔ یہ فلم 1983 میں ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر مبنی ہے اس فلم کے لئے رنویر سنگھ کا پہلا لُک منظر عام پر آیا ہے جس میں انہیں خاص میک اپ کے ذریعہ کپل دیو سے مشابیہ کیاگیا ہے۔ ان کے اس لک کو سوشل میڈیا پر خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔ اس فلم کو 10 اپریل 2020 میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔