منیلا: فلپائن کے لاپتہ ہونے والے FA-50لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا ہے ، اور دو پائلٹوں کی نعشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ فلپائنی فوج نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ فلپائن کی مشرقی منڈاناؤ کمانڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لوئس ریکس برگنٹے نے بتایا کہ یہ نعشیں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب بوکیدنون میں ماؤنٹ کالاتونگان میں ملبے کے مقام کے قریب سے ملی ہیں۔فلپائنی فضائیہ نے کہا کہ FA-50لڑاکا طیارہ منگل کی نصف شب کے قریب رات کے جنگی حملے کی مشق کے دوران ہدف کے علاقے تک پہنچنے سے قبل رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا ۔