فلپائن میںایک طبی ہیلی کاپٹر لاپتہ

   

منیلا : فلپائن میں ایک طبی ہیلی کاپٹر جس میں ایک مریض اور ایک نرس سمیت پانچ افراد سوار تھے، لاپتہ ہوگیا ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جس میں پائلٹ، مریض، دو ساتھی اور ایک نرس موجود تھی، پلوان کے ایک اسپتال میں پرواز کے دوران لاپتہ ہو گیا، جس کی فضا اور سمندر سے تلاش شروع کر دی گئی۔لاپتہ ہیلی کاپٹر میں نرس کے علاوہ تمام افراد فلپائنی تھے۔
ٹرین حادثہ انسانی غلطی
وزیراعظم یونان کا بیان
ایتھنز : یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے المناک ٹرین حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یونان کے شہر لاریسا کے قریب ٹرین حادثے میں 38 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔