منیلا،15 جون (ایجنسیز) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں پیرکے روز 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث متعدد شہروں اور قصبوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز منڈاناؤکے جنوبی ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی نسبتاً زیادہ تھی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی یا سونامی کا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ حکام عمارتوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا معائنہ بھی کررہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان کا بروقت اندازہ لگایا جا سکے۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے،۔