فلک نما میں روڈی شیٹر کا قتل

   

حیدرآباد: فلک نما کے علاقہ انصاری روڈ پر پیش آئے سنسنی خیز قتل کی واردات میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 42سالہ محمد جاوید جو فلک نما پولیس اسیٹشن کا روڈی شیٹر ہے پر آج رات بعض افراد نے چاقوؤں سے اچانک حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا جس کے نتیجہ میں جاوید کے سینے ،پیٹ اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔روڈی شیٹر کو فوری عثما نیہ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر اسے ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا۔ بتا یا جا تا ہیکہ اس واردات میں چھوٹو،سید اور ایک کم عمر نوجوان بھی ملوث ہے۔پولیس کو شبہ ہیکہ پرانی مخاصمت کے نتیجہ میں یہ قتل ہوا ہے۔ پولیس فلک نما نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کر دی۔