فلیچازو کے نئے آوٹ لیٹ کا سنیک پوری میں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : فلیچازو جو کہ ہندوستان کی پہلی میڈیٹرایشین ریسٹورنٹ ہے ۔ اس نے سنیک پوری میں اپنے 9 ویں آوٹ لیٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ حیدرآباد میں یہ اس کی چھٹی ریسٹورنٹ ہے ۔ سب سے بڑے بفے کو اس موقع پر شو کیس کیا گیا ہے ۔ محمود علی وزیر داخلہ ، ریاست تلنگانہ ، جی وجیا لکشمی ، مئیر جی ایچ ایم سی ، کے کیشو راؤ ، ایم پی ، راجیہ سبھا ، ایم ہنومنت راؤ رکن اسمبلی ملکاجگیری کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات اس کے افتتاح کے موقع پر شریک تھے ۔ برانڈ فلیچازو ، ایکا ہاسپٹالیٹی پرائیوٹ لمٹیڈ کی مملوکہ ہے ۔ ہندوستان میں اگلے 5 برسوں میں 150 ریسٹورنٹس تک توسیع کرنے کا مقصد رکھتی ہے ۔ سنیک پوری کے آوٹ لیٹ میں تقریبا 140 مہمانوں کی گنجائش ایک نشست میں دستیاب ہے ۔۔