ترواننت پورم: کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے کیرالا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج کے پرچم خرید کر مسلح افواج کے یوم پرچم فنڈ میں تعاون کریں۔ عارف محمد خان نے یہ اپیل ہفتہ کو راج بھون میں این سی سی کیڈٹس سے پرچم خرید کر مسلح افواج کی علامت پرچموں کی فروخت کا افتتاح کرتے ہوئے کی۔ ہر سال 7 دسمبر کو مسلح افواج کایوم پرچم منایا جاتا ہے تاکہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ پرچم دیوس فنڈ کار پرچموں اور ٹوکن پرچموں کی فروخت کے ذریعے جمع کیا جاتا ہے جس کا استعمال سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔
نیشنل کارپوریشن اسکیم کیلئے 31دسمبر تک آن لائن درخواستیں
ادے پور:سال 2024-25 کیلئے نیشنل کارپوریشن اسکیم کے آن لائن پورٹل پر درخواست دینے کی تاریخ میں31 دسمبر 2024 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راجستھان شیڈولڈ کاسٹ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ، نیشنل شیڈول ٹرائب، نیشنل صفائی کرمچاری، نیشنل بیک ورڈ کلاس اور نیشنل ڈس ایبلڈ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اسکیموں کے تحت قرض کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔