فنچ کے سامنے ڈھیر ہوا سری لنکا ، جیت کیساتھ ٹاپ پر پہنچی آسٹریلیائی ٹیم

   

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام)سابق چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ مقابلے میں ہفتہ کے روز 87 رن سے شکست دیکر ٹورنمنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔سلامی بلے باز اور کپتان آرون فنچ (153) کی کپتانی ذمہ داری اور اسٹیون اسمتھ (73) کے ساتھ ان کی دوسری وکٹ کیلئے 173 رنز کی بڑی شراکت کی بدولت سابق چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ مقابلے میں ہفتہ کے روز 87 رن سے شکست دیکر ٹورنمنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 334 رن کا مضبوط اسکور بنا یا ہے۔ جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 115 رنز کے ٹھوس آغاز کے بعد 45.5 اوور میں 247 رن ہی بنا سکی۔ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا پانچ میچوں میں چوتھی جیت اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر ہے جبکہ سری لنکا کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پلیئر آف دی میچ بنے آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے اپنی اس اننگز سے اپنے بہترین ونڈے اسکور کی برابری کر لی۔ انہوں نے اس سال 24 مارچ کو شارجہ میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ رن بنائے تھے اور اب اوول میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 153 رن بنائے۔ فنچ کی یہ 14 ویں ونڈے سنچری ہے۔ انہوں نے 132 گیندوں کی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ انہوں نے شاندار چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی ۔