فن لینڈ میں لاپتہ حیدرآبادی طالب علم کے افراد خاندان سے کے ٹی آر کی ملاقات

   

حیدرآباد۔ 21 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے فن لینڈ میں لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر سے حیدرآباد کے طالب علم ایم منی دیپ ریڈی کے افراد خاندان نے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں مرکز سے نمائندگی کا تیقن دیا۔ بی ٹیک کے طالب علم منی دیپ ریڈی گزشتہ 45 دن سے فن لینڈ میں لاپتہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے فن لینڈ روانہ ہونے والے منی دیپ نے آخری مرتبہ 5 مئی کو افراد خاندان سے بات چیت کی تھی۔ کے ٹی راما راؤ نے بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے موجود ہندوستانی طلبہ کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ طالب علم کے والدین نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو فن لینڈ کے حکام سے ربط قائم کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے منی دیپ ریڈی کے افراد خاندان کو وزارت خارجہ سے نمائندگی کا بھروسہ دلایا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ اسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ طالب علم کے افراد خاندان نے نندی نگر میں واقع کے ٹی آر کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے صدر ایس سریندر ریڈی، نائب صدر شراون کمار اور بی آر ایس قائدین موجود تھے۔ 1؍F