فوجی سامان کے تاجر نےامریکہ کو چونا لگا دیا

   

نیویارک: ایک امریکی شہری کو چین کے تیار کردہ خراب معیاری آلات امریکی سیکورٹی اداروں اور فوج کو فروخت کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔امریکی اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق، واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ جیفری میننگ کا بْلیٹ پروف-آئی ٹی کے نام سے بیلسٹک آلات کا کاروبار تھا۔ انہوں نے ریاستی، مقامی اور وفاقی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہیلمٹ، باڈی آرمر اور شیلڈز سمیت متعدد فوجی سازوسامان فروخت کیے۔ ایجنسیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، فائر ڈیپارٹمنٹ اور فوج شامل ہے۔جیفری میننگ نے خریداروں کو بتایا تھا کہ سامان امریکہ کے ہیں جبکہ درحقیقت وہ چین سے درآمد کیے گئے تھے۔ مثال کے طور پر جیفری نے 2017 میں ایک چینی کمپنی سے 600 سیکورٹی ہیلمٹ 50,000 ڈالر میں خریدے اور انہیں 90,000 ڈالر میں دوسرے کلائینٹ کو بیچا جس نے امریکی محکمہ خارجہ کو 107,994 ڈالرز میں فروخت کردیا۔