فوجی نے اہلیہ اور سالی کا قتل کر نے کے بعد خود کو ماری گولی

   

پٹنہ، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ضلع پٹنہ کے رانیہ تالاب تھانہ علاقہ میں آج فوج کے ایک جوان نے اہلیہ اور سالی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پالی گنج پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منوج کمار پانڈے نے یہاں بتایا کہ فوج کا جوان وشنو (32) ڈینگی میں مبتلا تھا اور اہلیہ اور سالی کے ساتھ علاج کرانے کار سے جا رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ شاید اہلیہ کے ساتھ وشنو کا کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے تقریبا 11 بجے دن میں سیدآباد گاؤں کے نزدیک اپنی 28 سالہ اہلیہ اور 24 سالہ سالی کو کار میں ہی گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی وہ خود موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجے جانے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خواتین کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔