سکما: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں ایک کانسٹیبل نے اپنی سرویس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں فی الحال اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے چھند گڑھ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک کانسٹیبل نے کل شام تھانے کے احاطہ میں سرویس رائفل سے اپنے سینے میں گولی مار لی۔ گولی کی آواز سن کر موقع پر افراتفری مچ گئی۔ گولی لگنے کے بعد کانسٹیبل خون میں لت پت وہیں بے ہوش ہوگیا۔ اس کے ساتھی اسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لے گئے ۔ فی الحال جوان کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوہان نے بتایا کہ کانسٹیبل نریندر نیگی طویل عرصے سے سر کی چوٹ سے متاثر تھا۔ کانسٹیبل مسلسل اپنی بیماری کا علاج کروا رہا تھا لیکن کوئی بہتری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا۔