نئی دہلی: فوج نے کیمیکل وارفیئر ایجنٹس کا پتہ لگانے کے قابل آٹومیٹڈ کیمیکل ایجنٹ ڈیٹیکشن اور الارم سسٹم کی خریداری کیلئے 80 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے میسرز ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارت دفاع نے آج بتایا کہ اس معاہدہ پر منگل کو دستخط کئے گئے اور اس کے تحت 223 الارم سسٹم خریدے جائیں گے ۔ یہ معاہدہ ( آئی ڈی ڈی ایم ) کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے حکومت کی خود انحصاری کی مہم کو نمایاں فروغ ملے گا۔ اس سسٹم کے آلات کے 80 فیصد سے زائد اجزاء اور ذیلی نظام مقامی طور پر خریدے جائیں گے ۔اس نظام کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، گوالیار نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے ۔ یہ کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیالوجیکل اور نیوکلیئر سیکٹر میں ملک کے مقامی بنانے کی پہل میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔یہ نظام کیمیکل وارفیئر ایجنٹس ( سی ڈبلیو اے ) اور پروگرام شدہ زہریلے صنعتی کیمیکلز ( ٹی آئی سی ) کا پتہ لگانے کیلئے ماحول سے ہوا کا نمونہ لے کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ایون موبائلیٹی اسیکٹرومیٹری (آئی ایم ایس) کے اصول پر کام کرتا ہے اور نقصان دہ اور زہریلے مادوں کی مسلسل کھوج اور بیک وقت نگرانی کیلئے دو انتہائی حساس آئی ایم ایس سیلز پر مشتمل ہے ۔
فوج کے فیلڈ یونٹس میں اس نظام کی شمولیت سے آپریشنل اور امن کے وقت دونوں صورتوں میں فوج کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا، خاص طور پر صنعتی حادثات سے متعلق آفات سے متعلق امدادی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کافی کارگر ہے ۔