فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات جاری

   

قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع نہ کرنے ذرائع ابلاغ سے پولیس کی اپیل
حیدرآباد : /14 اپریل (سیاست نیوز) سنسنی خیز فون ٹیاپنگ کیس کی جاری تحقیقات سے متعلق قیاس آرئیوں پر مبنی خبروں کو شائع نہ کرنے کیلئے حیدرآباد پولیس نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون ایس ایم وجئے کمار اپنے بیان میں بتایا کہ پنجہ گٹہ پولیس نے فون ٹیاپنگ کیس کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور اس معاملہ میں 4 خاطی پولیس عہدیداروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور وہ عدالتی تحویل میں ہیں ۔ اسی دوران بعض ملزمین ہنوز مفرور ہے اور ان کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ تحقیقات سے متعلق 4 پریس نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ اسپیشل انٹلیجنس برانچ (ایس آئی بی) جو تلنگانہ پولیس کی ایک نمایاں انٹلیجنس ایجنسی ہے جو انسداد ماؤسٹ سرگرمیوں سے نمٹنے میں ملک کی سلامتی میں سرگرم رول ادا کرتی ہے ۔ اس کیس کی تحقیقات پیشہ وارانہ انداز میں کی جارہی ہے جبکہ بعض اخبارات اور میڈیا چیانلس میں صرف قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع کی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ پولیس ان غلط خبروں کے شائع ہونے کے پس منظر میں بھی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے اور میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع نہ کریں چونکہ تحقیقات میں دشواریاں پیش آسکتی ہیں ۔