ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے اتوار کے روز کہا کہ مہاراشٹر حکومت کا یہ حکم کہ ملازمین جب بھی فون کال کا جواب دیں تو نمستے کے بجائے ‘وندے ماترم’ کہیں، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔مسٹر کراسٹو نے ایک بیان میں کہا کہ ‘وندے ماترم’ ہندوستانیوں کے لیے قابل فخر اور حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی ہے ، لیکن انہیں ایسا کہنے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے ، خاص طور پر ایسے میں جب مہاراشٹر حکومت اپنے ملازمین کو ‘وندے ماترم’ کہنے پر مجبور کررہی ہے ، اگرچہ وہ اپنے ذاتی ٹیلی فون پر بات کر رہے ہوں۔مسٹر کراسٹو نے کہا کہ یہ لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے لوگوں پر ایک مخصوص ذہنیت بھی مسلط ہوتی ہے ۔