فون پے نے 2.5 کروڑ کرانہ شاپس کو ڈیجیٹل دنیا سے مربوط کیا

   

نئی دہلی: ڈیجیٹل پے منٹ پلیٹ فارم فون پے نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں 2.5کروڑ چھوٹے تاجروں اور گروسری اسٹورز (کرانہ شاپس)کو ڈیجیٹلائز کیا ہے ۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس پلیٹ فارم پر آف لائن مرچنٹ ٹرانزیکشن میں پچھلے سال سے 200 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہاں جاری بیان میں، اس نے کہا کہ فون پے کا اب 15700 قصبوں اور دیہاتوں میں ایک مرچنٹ نیٹ ورک ہے جو ملک کے پن کوڈ کا 99 فیصد حصہ ہے ۔