فوڈ ڈیلیوری کے بعد ترکاری اور کرانہ اشیاء کی سربراہی

   

ہوٹل مالکین کو ایپ سے آمدنی کم ، ترکاری فروش کو سخت مشکلات کا سامنا
حیدرآباد۔یکم ۔ ستمبر (سیاست نیوز ) آن لائن گھر بیٹھے اشیائے خورد و نوش منگوانے کے ایپ
SWIGGY
کی جانب سے فوڈ ڈیلیوری نے ملک بھر میں ریستوران کو اس ایپ کا محتاج بنا دیا ہے اور اب ریستوران اپنی آمدنی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے فوڈ ڈیلیوری ایپ پر انحصار کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہوٹل مالکین جو کہ فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعہ تجارت میں بہتری پیدا کرنے اور ان کے ذریعہ اپنی اشیاء کی فروخت کررہے ہیں ان کی بڑی تعداد کا کہناہے کہ اب یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ ایپ کے ذمہ داروں کی جانب سے کمیشن میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ ریستوران کے لئے ناقابل برداشت ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایپ پر موجود گاہکوں تک رسائی کے لئے ایپ کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ریستوراں مالکین کا کہناہے کہ ایپ کی جانب سے اشیاء کی فروخت پر جو فائدہ حاصل کیا جا رہاہے وہ فائدہ ریستوراں کو حاصل ہونے والے فائدہ سے تجاوز کرچکا ہے اور ریستوراں مالکین کی آمدنی میں کمی اور ڈیلیوری کرنے والے ایپ کی آمدنی میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن شہریوں کی بڑی تعداد جو ایپ کے ذریعہ اپنے اشیائے خورد و نوش گھر بیٹھے منگوا رہے ہیں ان کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جا رہاہے جس کی وجہ سے ریستوراں مالکین یہ فیصلہ نہیں کرپا رہے ہیں کہ انہیں ایپ کے ساتھ باقی رہنا چاہئے یا نہیں کیونکہ
SWIGGY
جو اب تک ریستوراں سے کھانے کی سربراہی پر انحصار کئے ہوئے تھا اب وہ کلاؤڈ کچن کے نظریہ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور اس میں اب تک اسے بڑی کامیابی حاصل ہونے لگی ہے ۔
SWIGGY
کی جانب سے اب صرف اشیائے خورد و نوش ہی نہیں بلکہ ہر شئے بالخصوص ترکاری اور کرانہ کے اشیاء کی بھی گھر بیٹھے فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیںجو کہ مستقبل قریب میں ترکاری فروشوں اور کرانہ دکان کے مالکین کی حالت ریستوراں مالکین کی طرح کرسکتا ہے ۔ ریستوراں مالکین کا کہنا ہے کہ اگر
SWIGGY
کی جانب سے گودام سے ترکاریوں کی فروخت اور سربراہی کے اقدامات کئے جاتے ہیں تو بازار میں موجود ترکاری فروشوں کو سخت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔M