فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

   

برلن ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل متاثر ہورہے ہیں لیکن جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جرمن کلب بنڈس لیگا کی ٹیم شیلکے نے گروپس میں ٹریننگ کی۔ پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں ایک جانب تمام کھیل متاثر ہورہے ہیں وہیں جرمن فٹبال کلب شیلکے کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ کلب کے کوچ ڈیوڈ ویگنر نے کہا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو گروپس میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔