ریوا دیوڈی جنھوں نے سنسکرت میں 1991کا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ حاصل ہے کہ اوروہ سابق ایچ او ڈی ایس وی ڈی وی ہیں نے کہاکہ لیٹر انہوں نے اور دیگر سنسکرت کے کچھ ساتھیوں نے ملکر تیارکیاہے
نئی دہلی۔ بی ایچ یو کے سنسکرت دھرم وگیان (ایس وی ڈی وی) کے سابق پروفیسران کے ایک گروپ اور سنسکرت اسکالرس نے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کو لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹر فیروز خان کے تقریر معاملے کو منسوخ کرنے میں مداخلت کریں۔
انڈین ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ریوا دیوڈی جنھوں نے سنسکرت میں 1991کا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ حاصل ہے کہ اوروہ سابق ایچ او ڈی ایس وی ڈی وی ہیں نے کہاکہ لیٹر انہوں نے اور دیگر سنسکرت کے کچھ ساتھیوں نے ملکر تیارکیاہے۔
دیوڈی نے کہاکہ ”جن لوگوں نے ایک غیر ہندو پروفیسر کا تقرر کیاہے انہیں مضمون کے متعلق جانکاری نہیں ہے۔ مذکورہ تقرر کی منسوخی ہی ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ایک غیر ہندو ایس وی ڈی وی نہیں پڑھاسکتا ہے“۔
مکتوب پر 20دستخطیں ثبت ہیں۔مذکورہ لیٹر کو23نومبر2019کو لکھا گیا ہے میں کہاکہ ”مسٹر فیروز کی تقرر پرمہربانی فرماکر توجہہ دیں‘ اور مسٹر خان کے تقرر کومنسوخ کرنے کے لئے منظوری دیں۔
ہمیں خوشی ہوتی اگر مسٹر خان کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق کسی دوسری شعبہ میں تقرر کیاجاتا“