فیس بک پر اشتہارات کا خرچ میں بی جے پی آگے

,

   

فبروری کے تفصیلات بتاتا ہے کہ برسراقتدار پارٹی اوراسکی ملحقہ تنظیمیں علاقائی پارٹیوں اور کانگریس کو اگر یکجہ بھی کرلیں تومیلو ں آگے ہیں۔

بنگلورو۔ یہ ابتدائی ایام ہیں اور مجموعہ طور پر خرچ کیاجانے والے موزانہ کافی چھوٹا ہے ‘ مگر بی جے پی فیس بک اشتہارات پر خرچ میں سب سے آگے دیکھائی دے رہی ہے

ماہ فبروری میں سوشیل میڈیا کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ‘ بی جے پی اور اس کی ملحقہ جماعتوں نے جملہ رقم کا پچاس فیصد خرچ کیاہے۔

کانگریس اور اس کی ساتھی جماعتیں علاقائی جماعتوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس جمع میں اگر ملحقہ تنظیموں پارٹی کے انفرادی لوگوں ‘ منسٹرس ‘ ایم پیز اور ایم ایل ایز کے علاوہ تنظیمی قائدین اور تنظیموں کی بات کریں توتمام ایک مخصوص پارٹی کے بطور فیس بک فیان پیچ پر ایک ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔

الیکشن سے متعلق پبلسٹی میں شامل بی جے پی لیڈرس نے ای ٹی سے کہا کہ پارٹی سوشیل میڈیا پر پارٹی کے مہم کے اختتام تک جملہ خرچ کا بیس سے پچیس فیصد لگائے گئی

۔فیس بک کے اشتہارات پر بی جے پی اوراس کی ملحقہ تنظیموں او ر پارٹیوں نے فبروری کے مہینے میں فیس بک اشتہارات پر 2.37کروڑ کا خرچ کیاہے ۔ وہیں کانگریس نے 19.8اور اس کی ساتھی جماعتوں نے 10.6لاکھ خرچ کئے ہیں۔

علاقائی جماعتوں میں زیادہ خرچ کرنے والوں میں بیجو جنتادل ‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘تلگودیشم پارٹی‘ وائی ایس آر کانگریس پارٹی او رشیو سینا ہیں