لندن، 17 جنوری (ایجنسیز) رواں سال کے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے فیفا کو مختلف میچوں کے ٹکٹس کی ریکارڈ 50 کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈیمانڈ 17 جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے میچ کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔