’ فیڈ دی نیڈ ‘ پروگرام کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سی آئی آئی تلنگانہ اور ینگ انڈینس حیدرآباد ٹیم نے جی ایچ ایم سی کے اشتراک سے آج ’ فیڈ دی نیڈ ـ نو ون گوس ہنگری ‘ پروگرام کو فروغ دینے کے سلسلہ میں اقدامات کئے ۔ اس کا مقصد حیدرآباد کو ایک ایسا شہر بنانا ہے جس میں کوئی بھوکا نہ رہے اور شہریوں میں محبت اور ہمدردی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے ۔ اس کاز کے لیے وئلنٹائن ڈے کا انتخاب کیا گیا ۔ اس پروگرام کے حصہ کے طور پر سی آئی آئی اور ینگ انڈینس ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات جیسے گاندھی ہاسپٹل ، ناچارم ، چندا نگر اور دوسرے مقامات پر 3000 فوڈ پیاکٹس تقسیم کئے ۔ اس پروگرام کا آغاز مئیر حیدرآباد بی رام موہن نے کیا اور اس میں چندا نگر کارپوریٹر نواتا ریڈی ، زونل کمشنر ہری چندنا اور دوسروں نے شرکت کی ۔۔