قابل تجدید توانائی پر کانفرنس

   

نئی دہلی ۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آج سے نیو فرنٹیئرزکے نام سے قابل تجدید توانائی پر ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ یہ پروگرام 16 سے 18 فروری تک یہاں وگیان بھون میں منعقد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ہدف پر بھی بات کی جائے گی۔ کانفرنس کے دوران بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر طلباء اور تھنک ٹینک کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس دوران اپنے توانائی کے سرکردہ صنعتکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کانفرنس سے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر آر کے سنگھ اور وزارت میں ریاستی وزیر مملکت بھگونت کھوبا خصوصی خطاب کریں گے ۔