قاضی پیٹ برج کے کاموں کی تنقیح

   

تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کی جائے ، عہدیداروں کو چیف وہپ کی ہدایت
ورنگل ۔ہنمکنڈہ ۔حیدر آباد جانے والے راستہ پر موجودفاطمہ برج کے پاس تعمیر کئے جارہے متوازی برج کے کاموں کا گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر نے معائنہ کیا ۔انہوںنے اس موقع پر کاموں کی کارکردگی سے متعلق سائٹ انجینئر سے جانکاری حاصل کی ۔یہاں کام کرنے والے مزدوروں سے بات چیت کی اور آر اینڈ بی عہدیداروں سے فون پر بات چیت کی ۔ونئے بھاسکر نے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا اس موقع پر مشورہ دیا ۔معیار اور شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر سینٹ گیبلرل اسکول کے حدود میں کاموں کے رک جانے سے متعلق ایم ایل اے ونئے بھاسکر کے علم میں لایا ۔ ونئے بھاسکر نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے بات چیت کرکے مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کریں گے ۔بعد ازاں چیف وہپ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد کے بعد ورنگل کی تمام سطح پر ترقی کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔قاضی میں موجود برج پر بے ہنگم ٹرافک کے سبب کئی ایک مسائل پیدا ہورہے تھے اس ضمن میںریاستی چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر فاطمہ برج کی طرح متوازی برج کی تعمیر کے لئے حکومت نے گزشتہ میں ہی جی 593کو جاری کیا ہے ۔اس موقع پر مقامی افراد موجود تھے ۔