دفتر سیاست میں جلسہ اقلیت ، جناب عامر علی خاں اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و اقلیتی قائدین کی جانب سے اقلیتوں کے مسائل و کانگریس کی دی گئی 6 ضمانتوں کے علاوہ ایس سی ، بی سی ، ایس ٹی طبقات کے حل طلب مسائل پر جلسہ اقلیت منعقد کیا گیا ۔ جناب محمد اسماعیل الرب انصاری کانگریس قائد المعروف اردو انصاری نے صدارت کی ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاں کو گورنر کوٹہ میں رکن قانون ساز کونسل نامزد کرنے کی مسرت میں شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و ایم ایل سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ایل سی کی حیثیت سے کونسل میں مسلمانوں کے درپیش مسائل کے علاوہ درج فہرست و درج قبائل طبقات کی بھی نمائندگی کرنے کا عزم کیا ۔ جناب عامر علی خاں نے ان کے اعزاز میں جلسہ منعقد کرنے پر جناب محمد اسماعیل الرب انصاری کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر میجر پروفیسر سلطانہ خاں کنوینر جلسہ نے اعلان کیا کہ کانگریس کی جانب سے حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے ہر اسمبلی حلقہ میں جلسے منعقد کریں گی تاکہ کانگریس کے حق میں رائے عامہ ہموار کی جاسکے ۔ جناب ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسز دیپکا بِلا اسٹیٹ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ بی سی ویمنس ویلفیر اسوسی ایشن ، جناب سید محسن احمد ، جناب محمد مومن انجینئر و محترمہ ڈاکٹر لطیفہ نے بھی مخاطب کیا ۔۔