قاہرہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ،7 افراد ہلاک

   

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج سوموار کو حدائق القبہ کے علاقہ میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔قاہرہ میں شہری دفاع کو مکاوی سٹریٹ پر ایک چار منزلہ عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ عمارت حدائق القبہ پولیس تھانے کی حدود میں تھی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے نیچے سے 7افراد کی نعشیں ملی ہیں جبکہ چار زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔