قاہرہ میں ٹرین حادثہ، 20 مسافرین ہلاک

,

   

قاہرہ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں 20 مسافرین ہلاک ہوگئے۔ مصر کے سکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ رامسیس اسٹیشن پر آئی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔ مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس حادثہ کی توثیق کی۔ قبل ازیں ٹرین اسٹیشن پر رکنے سے قبل اسٹیل کی بنی ہوئی ایک رکاوٹ جو ریلوے پٹریوں کے اختتام کی نشاندہی کے لئے نصب کی جاتی ہے، سے ٹکرا گئی تھی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ فی الحال رامسیس اسٹیشن پر بچاؤ کاری جاری ہے اور متعدد ایمبولینس وہاں موجود ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم مصر مصطفی مدبولی نے کہا ہے کہ ٹرین میں آگ بھڑکنے کے معاملہ میں اگر کوئی بھی فرد قصوروار پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔