قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے ایک منفرد مراتھان ، Premiethon کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ایکسٹرا مائیل فاونڈیشن کی جانب سے قبل از وقت پیدا ہونے والے اور بیمار نومولود بچوں کی مدد کے مقصد سے ایک منفرد مراتھان ، پریمیتھان ، کا اہتمام کیا گیا ۔ اسپیشل چیف سکریٹری ، ایم اے اینڈ یو ڈی ، حکومت تلنگانہ مسٹر اروند کمار اور گاریتھ وئین اوین ، برٹش ہائی کمشنر برائے تلنگانہ و اے پی نے اس مراتھان کو جھنڈی دکھائی ۔ حیدرآباد کے مشہور کیبل برج واقع ہائی ٹیک سٹی ، مادھا پور پر منعقدہ 5k اور 3k مراتھان میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے 2100 افراد نے حصہ لیا ۔ پریمیتھان کا مقصد قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ اس موقع پر رین بو ہاسپٹل کے ڈاکٹر دنیش کمار چرالہ ، ڈاکٹر سری کرشنا ، انڈین اکیڈیمی آف پیڈیٹرکس ، ڈاکٹر بسواراج صدر ، این این ایف ، تلنگانہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر نتاشا بگہ ، فاونڈر ، ایکسٹرا مائیل فاونڈیشن نے کہا کہ اس سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا خیال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ہوگی ۔۔