قتل کیس کے ملزمین کو عمر قید کی سزاء

   

حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عزت نفس کیلئے کئے گئے قتل کیس میں عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ رنگاریڈی کی عدالت نے مئی 2022 کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنایا اور ملزمین سید مومن احمد 29 سالہ ساکن آئی ڈی پی ایل کالونی اور 29 سالہ منصور احمد ساکن تارا نگر کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون سائی سری نے بتایا کہ 4 مئی 2022 کو ناگراجو کا سر عام قتل کردیا گیا تھا۔ سرور نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور فاسٹ ٹریک کورٹ کی خواہش پر مقدمہ چلایا گیا۔ ڈی سی پی نے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئندہ عزت نفس کے لئے قتل کے معاملات کی روک تھام کیلئے اس مقدمہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ سے سنوائی کی گئی ۔ ناگراجو اور آشین سلطانہ پانچ سال کے عرصہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور انہوں نے شادی کرلی تھی۔ اس بات پر برہم لڑکی کے رشتہ داروں نے ناگراجو کا سرعام قتل کردیا تھا۔ع