قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد

   

اسکندریہ: قدیم مصر کی دریافتیں آج بھی ہمیں حیران کرتی رہتی ہیں اور اب کچھ دنوں قبل مصر کے آثار سے حنوط شدہ مینڈھوں کے 2000 سے زائد سر ایک ہی مقام سے برآمد ہوئے ہیں جو اپنی نوعیت کی ایک دلچسپ دریافت بھی ہے۔ امریکی آثارِ قدیمہ کے ماہرین اور نیویارک یونیورسٹی کے اسکالر ایک عرصے سے ایبیڈوس میں بادشاہ رعمیس دوم کے مقبرے میں کھدائی کررہے ہیں۔ یہ مقبرہ سوہاگ شہر میں واقع ہے جو بالائی مصر کا مشہور علاقہ بھی ہے۔ تاہم یہ مصری عہد کا چھٹا دور یا عہدِ سلطنت تھا اور اسی مناسبت سے بطلیموسی دور بھی کہلاتا ہے۔اس دریافت کے بعد مصری شعبہ نوادروآثار کے ماہر مصطفیٰ وزیری نے اسے ایک اہم ترین دریافت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے رعمیس دوم کی زندگی کے راز جاننے میں بھی مدد ملے گی۔