اقرا قرآت سوسائٹی کا جلسہ ، ایرانی قراء کی شرکت، مولانا جعفر پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد /9 اپریل ( پریس نوٹ ) اقراء قرات سوسائٹی کا سالانہ جلسہ قرات کلام پاک و تقسیم سیدنا عثمان غنی رضہ و سیدنا بلال رضہ ایوارڈس اردو گھر مغل پورہ میں زیر نگرانی قاری محمد عبدالقیوم شاکر صدر و بانی آئی کیو ایس منعقد ہوا ۔ امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اس موقع پر صدارتی خطاب میں عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کو صحیح مخارج کے ساتھ تلاوت کرنا ضروری ہے ۔ آغا محسن مقدمی ڈپٹی کونسل ایران متعینہ حیدرآباد مہمان خصوصی تھے ۔ ایران کے ممتاز عالمی شہرت یافتہ قاری محمد جواد کاشفی نے قرات پیش کرکے سماں باندھ دیا ۔ علاوہ ازیں دیگر ایرانی قراء کرام علی خزرجی ، احمد سواری، شہاب زہیری ، یوسف عیاش نے اسما حسنی پیش کیا ۔ قاری محمد عبدالواسع بلال معتمد قراء سوسائٹی نے تمام مہمان ایرانی قرات کی شالپوشی کی ۔ قاری عبدالخالق انظر نے نعت شریف سنائی مقامی قرات کرام قاری محمد عبدالمنان ، قاری محمد برکت علی ، قاری منیر احمد ، قاری اعجاز احمد ، قاری ذہانت علی کامران اور قاری احمد علی ، قاری عبداللہ عبدالوہاب نے قرات سنائی ۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے نظامت کی ۔ اس موقع پر مولانا شیخ طاہر حسامی ، مولانا محمد غوث محی الدین حسامی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، جناب عمر احمد شفیق ، حافظ و قاری بابا شرف الدین حسامی ، جناب محمد حسام ا لدین ریاض ، قاضی خالد ، قاری محمد علی سلیم ، قاری عبداللہ صوفیانی ، قاری شمس الدین ، جناب محمد نعیم ، جناب توصیف حسین حسامی ، جناب سید ولی اللہ اور دیگر معززین موجود تھے ۔ تمام انعام یافتگان کو ایرانی قاری محمد جواد کاشفی اور علی خزرجی کے ہاتھوں سند ، ایوارڈ اور رقمی انعامات دئے گئے ۔