قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین

   

کورٹلہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دعوت افطار ، صادق احمد و دیگر کا خطاب

کورٹلہ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ کے زیر اہتمام سی پی آئی کانفرنس ہال کورٹلہ میں دعوت افطار کا اہتمام عمل میں آیا ۔ جناب محمد عبداللطیف امیر مقامی جماعت اسلامی کی صدارت میں منعقدہ اس دعوت افطار کی نگرانی جناب الیاس احمد خان ایم پی جے قائد نے کی ۔ محمد صادق احمد ، ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے ، جناب احمد عبدالنعیم صدر بی آر ایس کورٹلہ ٹاون ، اے انیل ، چینا وشواناتھم ، ایم چندرا شیکھر ، جناب محمد نعیم الدین ، جناب محمد غوث الرحمن نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر جلسہ سے تلگو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے جناب صادق احمد نے قرآن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روزہ کے طبی فائد اور انسانی جسم پر اس کے اثرات کو بھی واضح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں غرباء پر خرچ کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے ۔ چنانچہ اس ماہ میں زیادہ خیرات کی جاتی ہے ۔ مسلمانوں میں ہر صاحب استطاعت پر ڈھائی فیصد زکوۃ فرض کی گئی ہے ۔ جس کی تفصیلات سے انہوں نے واقف کروایا ۔انہوں نے برادران وطن سے خواہش کی کہ وہ اسلامی تعلیمات اور قرآن کا مطالعہ کریں جو تمام انسانوں کیلئے ہے ۔ اس تقریب سے ڈاکٹر پربھاکر ،کلواکنٹلہ سنجے ریاستی بی آر ایس پارٹی ایم چندرا شیکھر پریس کلب کورٹلہ ، چینا وشواناتھم ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری سی پی آئی نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب کنڈہ مدی کے علاوہ برادر وطن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
سعادت عمرہ کیلئے روانگی پر تہنیت کی پیشکشی
نارائن کھیڑ /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد سید بایزید حیدری شہیدؒ نارائن کھیڑ امام نعمان مصباحی کی عمرہ کی ادائیگی کیلئے 29 مارچ 4 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوئے ۔ کل شام مسجد سید بایزید حیدری شہیدؒ نارائن کھیڑ کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داروں صدر سید ہاشم علی سرپرست دیندار خان اراکین محمد مستان ، محمد قیوم ، دلدار بابو خان ، محمد عمران علی ، یوسف قریشی ، محمد صلاح الدین و دیگر نے مسجد میں انہیں گلپوشی کرکے روانہ کیا ۔