قرض معاہدہ امریکی عوام کیلئے بڑی خوش خبری : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 63 جب کہ مخالفت میں 36 ووٹ آئے، امریکی صدر ہفتہ کو بل پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیں گے۔ بائیڈن انتظامیہ اب 31.4 کھرب ڈالر کی قرض کی حد ختم کر سکے گی۔ صدر جو بائیڈن قانون سازی کو اپنی جیت قرار دے رہے ہیں۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس معاہدہ تک پہنچنا بہت اہم تھا، یہ امریکی عوام کیلئے بڑی خوش خبری ہے، دو طرفہ قرض کی حد کے بل نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔ انھوں نے کہا اس بل کی منظوری سے امریکی عوام کو وہ مل گیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔