قرض پر روزانہ 6 ارب روپے سود چکانا پڑرہا ہے :عمران

,

   

اسلام آباد۔13فروری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے کی حکومت نے جو قرض لئے تھے اس کی وجہ سے حکومت کو روزانہ 6 ارب روپے کا سود چکانا پڑرہا ہے ۔عمران نے کل ریلوے خدمات کا افتتاح کرنے کے بعد کہا‘‘سابق حکومتوں کی وجہ سے ہمیں روزانہ چھ ارب روپے کے سود کی ادائیگی کرنی پڑرہی ہے ۔اگر فنڈ میں کچھ بچے گا تب ہی حکومت حج کے سفر کے لئے مدد مہیا کراپائے گی۔وزیراعظم نے کہا‘‘میں نے سبھی وزرا سے کہا ہے کہ وہ اخراجات میں کٹوتی کریں۔ ’’انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے مختلف نوعیت کے این آر او دیئے جانے سے قوم کا پیسہ لوٹنے کے لئے کچھ لوگوں میں کوئی ڈر نہیں رہ گیا تھا۔