قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ اویناش واگھے جو سافٹ ویر انجینئر تھا اور علاقہ گنڈی پیٹ میں مقیم تھا۔ اس نے بینک سے قرض حاصل کیا تھا اور کریڈٹ کارڈ کے بھی بلز ادا کرنے میں ناکام رہا۔ اقساط کی عدم ادائیگی پر بینک کی جانب سے اس کے مکان پر مسلسل ریکوری ایجنٹس کو بھیجا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس راجندر نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔ ب