قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ شخص کی ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ رنجیت سہانی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ خیریت آباد کے علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے۔ رنجیت سہانی اکثر سیل فون میں مصروف رہتا تھا اور قرض کی ادائیگی میں دشواری سے پریشان تھا اور گھر والوں کو رقم روانہ کرنے میں ناکام تھا۔ ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر سہانی نے خیریت آباد اور لکڑی کا پل کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی۔ع