قطب شاہی دور کی 6 قدیم باؤلیوں کی بحالی

   

آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کی مساعی کا اروند کمار نے شکریہ ادا کیا
حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) قلی قطب شاہ ہیرٹیج پارک میں 6 قدیم اور تاریخی باؤلیوں کی بحالی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے ٹوئٹر پر 6 باؤلیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کی جانب سے 6 باؤلیوں کی بحالی کا کام جاری ہے جن میں بڑی، حمام، باغ، مغربی، عیدگاہ اور مشرقی باؤلیاں شامل ہیں۔ ان تمام کی مشترکہ گنجائش 19.3 ملین لیٹر ہے۔ اروند کمار نے باؤلیوں کی بحالی کے کام پر آغا خاں ٹرسٹ اور اس کے ذمہ دار نندا رتیش سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ابھی تک 18 قدیم باؤلیوں کو بحال کیا ہے۔ تاریخی باؤلیوں کی بحالی کا عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ر