قطری وزیردفاع کی ترک ہم منصب سے ملاقات

   

استنبول : ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے قطری ہم منصب خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق، استنبول میں ہوئی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی و دفاعی شعبوں میں تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں مشترہ عسکری تربیت میں فروغ کا بھی ارادہ ظاہر کیا گیا۔