نئی دہلی: قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ،ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ میں اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے ذریعے 8,278 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس معاملت میںآر آر وی ایل کی پری منی ایکویٹی ویلیو کا تخمینہ8.278 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ اس لین دین کے بعد کیو آئی اے کے پاس آر آر وی ایل میں 0.99 فیصد حصہ داری ہوگی۔ آر آر وی ایل اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے ہندوستان کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا خوردہ کاروبار چلاتا ہے۔ کمپنی اپنے زائد از 18,500 اسٹورز اور ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریباً 267 ملین صارفین کو گروسری، کنزیومر الیکٹرانکس، فیشن اور طرز زندگی، فارما اور بہت کچھ فروخت کرتی ہے۔ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا مکیش امبانی ہے۔