قطر فیفا انڈر17 کے پانچ ایونٹ کا میزبان

   

جنیوا۔ قطر 2025 سے انڈر17 ورلڈ کپ کے اگلے پانچ ایڈیشنزکی میزبانی کرے گا، فیفا نے یہ اعلان کیا۔ اسی عرصے میں مراکش 2025 سے 2029 تک فیفا انڈر17 ویمنز ورلڈ کپ کا انعقاد کرے گا۔یہ دونوں ایونٹس 2025 سے دو سال کے بجائے سالانہ منعقد کیے جائیں گے، جو فٹ بال کی گورننگ باڈی کے نوجوانوں کے فٹ بال کے عزم کے حصے کے طور پر ہوں گے۔فیفا کونسل نے یہ بھی اعلان کیا کہ فیفا انڈر17 ورلڈکپ کو 48 ٹیموں تک بڑھایا جائے گا اور خواتین کی ہم منصب ایونٹ کو 24 ٹیموں تک بڑھایا جائے گا۔ فیفا نے اپنے بیان میں کہا یہ فیصلے دونوں ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی کے اظہار کے عالمی مطالبے کے بعد ہوئے، جس میں ٹورنمنٹ کی کارکردگی اور پائیداری کے مفاد میں فٹ بال کے موجودہ انفراسٹرکچرکا فائدہ اٹھانے پر توجہ دی گئی۔