نئی دہلی :قطر میں جن 8 سابق بحریہ عہدیداروں کو سزائے موت سنائی گئی ہے انھیں انصاف دلانے کے لیے حکومت ہند ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے 7 دسمبر کو اس سلسلے میں تازہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ہند پورے معاملے پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہے اور ہندوستانی سفیر نے سبھی 8 سابق بحریہ عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہ بھی جانکاری دی کہ عدالت میں اپیل کے بعد اب تک دو سماعتیں بھی ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر میں آٹھ سابق بحریہ فوجیوں کو موت کی سزا دیے جانے کے کیس میں ہماری اپیل پر دو سماعتیں ہو چکی ہیں۔ ہم معاملے پر گہری نظر رکھتے ہوئے سبھی قانونی امداد دے رہے ہیں۔ ہندوستان کے سفیر کو اتوار 3 دسمبرکو8 لوگوں سے جیل میں ملنے کیلئے کاؤنسلر ایکسیس (رسائی) دی گئی۔