قطر میں کورونا کے 2355 نئے معاملے

   

دوحہ31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2355 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 55262 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ۔ دریں اثنا کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔ یہاں مرنے کی کل تعداد اب تک 36 ہے ۔قطر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 5235 کورونا کے مریضوں کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ جس سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25839 ہوگئی ہے ۔ قطر میں ابھی بھی تقریباً 29387 ایسے کیسیس ہیں جو زیر علاج ہیں۔صحت کے افسران کے مطابق ، غیر ملکی مزدوروں اور قطر کے شہریوں کے درمیان نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ قطر میں انفیکشن کا خطرہ بڑھنے کے باوجود اتوار سے بیشتر کاروباری ادارے کھل رہے ہیں۔