قطر پریمئیر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن ’ کارسن کپ ‘ کا آغاز

   

دوحہ 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر پریمئیر لیگ ( کیو پی ایل ) کے گیارہویں ایڈیشن کا تمام 24 کپتانوں کی موجودگی میں آغاز عمل میں آیا ۔ اس بار ٹورنمنٹ کو کارسن کپ کا نام دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ قطر پریمئیر لیگ کے آرگنائزرس مسلسل کرکٹ کو فروغ دینے کے اقدامات میں مصروف ہیں جس کے سلسلہ کے طور پر ہر سال ٹورنمنٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کیو پی ایل کمیٹی نے قطر میں کرکٹ کو پروان چڑھانے آرگنائزرس کی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔ کیو پی ایل کے بانی سراج انصاری ‘ قمر قریشی صدر نشین ‘ میر سہیل ‘ صدر ‘ سیف اللہ نائب صدر ‘ عباد الرحمن ڈپٹی نائب صدر کے علاوہ بورڈ رکن سریدھر ‘ ایگزیکیٹیو آرکان خالد ‘ طہ ‘ سید چشتی ‘ احمد یافعی ‘ عتیق ‘ ابراہیم ‘ طلحہ ‘ اسمعیل ‘ افتخار اسلم ‘ پرویز خان ‘ قوی خان ‘ واجد ‘ خضر ‘ جاوید ‘ رحیم خان ‘ رحیم الدین ‘ علیم ‘ گرپریٹ ‘ مدثر قاضی اور دیگر نے آرگنائزرس کی جانب سے ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کی ستائش کی ہے ۔