قطر کی تجویز پر اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر راضی ہو سکتا ہے:اسرائیلی ٹی وی

   

تل ابیب : اسرائیل کی جنگی کابینہ نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی تجویز پر عمل درآمد کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویڑن KAN پر نشر ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے تل ابیب کو دی گئی پیشکش میں غزہ میں چند ہQVRتوں کی لڑائی میں وقفے کے بدلے غزہ میں قید درجنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ جنگی کابینہ نے اسرائیلی خفیہ سروس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کو قطر کی تجویز پر عمل درآمد کے لیے ہری جھنڈی دکھادی تھی۔بتایا گیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطریوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔اسرائیلی پریس نے دعویٰ کیا کہ قطر نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تل ابیب انتظامیہ کو دو مرحلوں پر مشتمل تجویز پیش کی۔گزشتہ روز چینل 12 ٹیلی ویژن کی جانب سے شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا کہ پیشکش کے پہلے مرحلے میں غزہ میں لڑائی میں ایک ماہ کے وقفے کے بدلے حماس کے زیر حراست 40 سے 50 قیدیوں کی رہائی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔بتایا گیا کہ دوسرا مرحلہ،جس کی تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئی ہیں اور زیادہ پیچیدہ ہونے کی توقع ہے، جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء￿ شامل ہوگا۔اسرائیلی پریس میں ان الزامات کے حوالے سے قطر کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔